حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت کی نفی ہے، سعید سربازی/شعیب احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر جھوٹا مقدمہ درج کرنا آزادی اظہار رائے پر کھلا حملہ ہے ۔حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت کی نفی ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مطیع اللہ جان کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں
0 تبصرے