محمد ظفر اقبال کو آکشن ہونے والے کمرشل پلاٹوں کے متعلق بریفنگ دی
اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے G-13اورG-14سیکٹرز میں ہونے والی گرینڈآکشن کے کمرشل پلاٹس کا دورہ کیا۔ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئرافسران نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کو آکشن ہونے والے کمرشل پلاٹوں کے متعلق بریفنگ دی۔ اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس آکشن میں سیکٹر G-13 مین ماؤ ایریا موٹروے انٹرچینج سے سرینا ہوٹل کے درمیان میں پہلا مین کشمیر ہائی وے پر2224.9سکوائر یارڈ کا پٹرول پمپ پلاٹ، G-13 میں 2602 سکوائر یارڈ کا مکسڈ یوزڈ کمرشل پلاٹ،G-14 مرکز میں 4کارنرکمرشل پلاٹس ڈبل پارکنگ کے ساتھ، G-13 میں بازار نمبر پانچ میں 2کمرشل پلاٹس اور G-13/3 کے بازار نمبر چھ میں 4 کمرشل پلاٹس اور سیکٹر G-14/2 کے بازار نمبر ایک میں 8 کمرشل پلاٹس، سیکٹر G-14/3 کے بازار نمبر دو میں 6 کمرشل پلاٹس اور ہر سائز کے چھوٹے بڑے کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے گندھارا ہال،سٹیزن کلب،ایف نائن پارک میں صبح 10بجے 13اور14نومبر2024 کو ہونے والے گرینڈ آکشن کو کامیاب بنانے کے لیے سینئرافسران کو سخت محنت کی ہدایت کی۔
0 تبصرے