اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کرکيٹ ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر بیرسٹر کاظم علی عباسی تھے
لاڑکانہ؛ لاڑکانہ کے پی سی بی گراؤنڈ میں ڈیجیٹل وے کریٹیو (DWC) اور محکمہ کھیل اور امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لیے دو روزہ ان ایکشن کرکٹ ٹورنامنٹ لاڑکانہ میں منعقد ہوا۔
کرکٹ میں 4 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں سچل گرین اور لاڑکانہ بارڈرز کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں لاڑکانہ بارڈرز کی ٹیم نے جیت کر ٹرافی اور انعام اپنے نام کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کرکيٹ ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر بیرسٹر کاظم علی عباسی تھے۔
مہمان ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ محبوب مکانی، ایڈووکیٹ فصیحہ نور سومرو، سید لیاقت علی شاہ، استاد اسرار تنیو اور مہمان خصوصی کاظم علی عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کها کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہم (DWC) سید ثقلین شاہ (CEO DWC) سمیر کوسو جنرل سیکرٹری شاہ منصور اسپورٹس آفیسر، سید حسن رضا سپورٹس مینیجر کے ساتھ DWC کی پوری ٹیم کو اس ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ ہر ایونٹ میں ان کا بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
0 تبصرے