کراچی پریس کلب کاشاہراہ فیصل پرٹریفک حادثے میں پریس کلب کے ممبر خالد اقبال کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ،سعیدسربازی.شعیب احمد

کراچی پریس کلب کاشاہراہ فیصل پرٹریفک حادثے میں پریس کلب کے ممبر خالد اقبال کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

کرچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اوراراکین مجلس عاملہ نے شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے میں پریس کلب کے ممبر خالد اقبال کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

پیر کو پریس کلب سے جاری تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے ٹریفک حادثے میں خالد اقبال کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کی اورکہاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں ۔

اس سے قبل بھی کئی صحافی ٹریفک حادثات کا شکار ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی کوئی داد رسی نہیں کی گئی ۔گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب کے سینئر اسٹاف ممبر عبدالقیوم کے صاحبزاے کو بھی ڈیفنس کے علاقے میں ٹرک نے کچل دیا تھا ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے لیے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے خالد اقبال کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پریس کلب خالد اقبال کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر ک شریک ہے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے