واشنگٹن (ویب ڈیسک) Human Rights Watch کی واشنگٹن ڈائریکٹر Sarah Yager نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سارا یاگر کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حملہ آوروں نے جان بوجھ کر بچوں کے اسکول کو نشانہ نہ بھی بنایا ہو تب بھی اسے غلطی قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ان کے مطابق امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات کرتی، جو بظاہر نہیں کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر میزائل حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی جانب سے کیا گیا، اور تنازعات کے دوران شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور احتساب کی ضرورت ہے۔
0 تبصرے