سعیدسربازی، محمدحسین محنتی، شعیب احمد، خالدلطیف، مقصودیوسفی، امتیازخان فاران، عامرلطیف اور دیگر نے اظہار خیال کيا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافی،ممبرکراچی پریس کلب اور روزنامہ وطن گجراتی کے چیف ایڈیٹرعثمان عرب ساٹی مرحوم کی یاد میں پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میںگزشتہ روز تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، سابق نگراں صوبائی وزیر خالد لطیف، سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ،ایڈیٹر روزنامہ نئی بات و سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی،سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف،چیف ایڈیٹر روزنامہ ہلچل یونس مہر، صاحبزادے شاہد ساٹی،،ارشاد ساٹی ، سینئر صحافی نعمت اللہ شاہ بخاری،عبدالوسیع قریشی ، زبیر نزیر خان اور محمد آصف خان سمیت مرحوم کے دوست احباب نے بھی اظہار خیال کیا اور عثمان عرب ساٹی مرحوم کو ان کی صحافتی خدمات اور خاص طور پر گجراتی زبان کی بقا اور ترویج کے لئے کام کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہاکہ پیشہ وارانہ اہلیت اورصلاحیتوں سے مالامال عثمان ساٹی کا سچے اور بہترین صحافیوں میں شمارکیا جاتا ہے، انہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کیلیے قلم اٹھایا اور کسی نقصان کی پروا کیے بغیر اپنے اصولوں اور موقف پر کاربند رہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ہر اول دستہ میں شامل رہے۔عثمان ساٹی نے نا مساعد حالات اور تمام تر مشکلات کے باجود گجراتی زبان کی بقا اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔مقررین نے کہاکہ عثمان ساٹی کی رحلت صحافت اور گجراتی زبان کے لیے بڑا نقصان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی۔ آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اس موقع پر مرحوم کے اہل خانہ اور کراچی پریس کلب کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی
0 تبصرے