پنجاب آکر قانون توڑا تو منہ توڑ جواب ملے گا، مریم نواز کی گنڈا پور کی وارننگ

پنجاب کے لوگوں کو دہشت گرد بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز ایسا نہیں ہونے دیں گی، پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے

پنجاب آکر قانون توڑا تو منہ توڑ جواب ملے گا، مریم نواز کی گنڈا پور کی وارننگ

فیصل آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خبردار کیا ہے کہ پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ باہر ان کے اپنے بچے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو دہشت گرد بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز ایسا نہیں ہونے دیں گی، پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے صوبے کے لوگ رو رہے ہیں اور آپ مزے کر رہے ہیں آج یہاں جمع ہوں، کل کہیں اور جمع ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بجلی کی صورت میں ریلیف دیا، لیکن آپ کو ٹھنڈ پڑ گئی، آپ کے صوبے کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، آپ دوسرے صوبوں پر حملے کر رہے ہیں۔