فیصل ووڈا کا عمران خان کے خلاف بڑا بیان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لیے جیل فائدہ مند ہے

فیصل ووڈا کا عمران خان کے خلاف بڑا بیان

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لیے جیل فائدہ مند ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی جیل سے باہر آئے، ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جیل میں رہنا ان کے مفاد میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مراد سعید ایک طوطا ہے جس میں دو لوگوں کا دم ہے مراد سعید کیوں چھپا ہوا ہے؟ سامنے کیوں نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ سابق ڈی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سارا الزام پی ٹی آئی کے بانی پر ڈالیں گے، فیض حمید اور علی امین گنڈا پور کی گفتگو سامنے آگئی ہے۔ فیصل واوڈا کے مطابق گنڈا پور نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو کسی کا باپ گرفتار نہیں کر سکتا، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ ان کا فوجی ٹرائل نہیں کر سکتا۔