عدالت نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی
کراچی : سابقہ ایم۔پی اے طاہرہ عرف دعا بھٹو نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ سے 7 سال بعد راہیں جدا کرلیں، عدالت نے دعا بھٹو کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کرلی
فریقین کے درمیان پری مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئی ہے ،عدالت
عدالت نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار ماہانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے
عدالت نے بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
حلیم عادل شیخ مجھے اخراجات ادا نہیں کررہے تھے ، درخواست
حلیم عادل شیخ کے ساتھ میں مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی، دعا بھٹو
حلیم عادل میرے بیٹے کو بھی کسی قسم کا اخراجات ادا کرنے کے لئے تیار نہیں، دعا بھٹو
حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 7 سال قبل شادی کی تھی
2022 میں حلیم عادل سے شیخ سے خلع کے لئے دعا بھٹو نے ملیر کی عدالت سے رجوع کیا تھا
صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی
0 تبصرے