واپڈا نے سندھ طاس نظامِ آبپاشی پر ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا

واپڈا نے سندھ طاس نظامِ آبپاشی پر ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا

واپڈا نے سندھ طاس نظامِ آبپاشی پر ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا

واپڈا نے سندھ طاس نظامِ آبپاشی پر ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا ٹیلی میٹری سسٹم 27 کلیدی مقامات پر نصب ہو گا، پانی کے اخراج کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جاسکے گی 21ارب53کروڑ40لاکھ روپے کا کنٹریکٹ دو کمپنیوں پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے

واپڈا نے سندھ طاس نظام آبپاشی کے 27کلیدی مقامات پر پانی کے اخراج کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا۔ کنٹریکٹ کی مالیت21ارب53کروڑ40لاکھ روپے ہے۔ اوریہ سی ڈیجیٹل اورایچ بی سی سی(CDigital-HBCC) دو کمپنیوں پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سیمینز(Siemens)جوائنٹ ونچر میں سب کنٹریکٹر کے طور پر شامل ہے۔کنٹریکٹ کے مطابق ٹیلی میٹری سسٹم اپنی تنصیب کے بعد دسمبر2026میں فعال ہو جائے گا۔

واپڈا کی جانب سے انڈس ٹیلی میٹری سسٹم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر چیف انجینئر وسیم علی جبکہ جوائنٹ ونچر کی جانب سے سی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو محمداحسن بشیرنے کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔ اس ضمن میں منعقد ہونے والی تقریب میں ممبرارسا(پنجاب)، ممبر فنانس (واپڈا)، ممبر واٹر(واپڈا)، ممبر پاور(واپڈا)، جنرل مینجر(ہائیڈرو ریسورس مینجمنٹ)کے علاوہ 45 انجینئرنگ ڈویژن،کنسلٹنٹس اورکنٹریکٹرز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔