کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کی مذمت
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کی مذمت
شرجیل انعام میمن کا کهنا تها که بچل گھنیو کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے دلی تعزیت ہوں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صحافی بچل گھنیو کے قتل کا افسوسناک واقعہ آزادی صحافت اور آزادی رائے کے حق پر حملہ ہے، تشدد کے ذریعے صحافیوں کی آواز کو خاموش کرانا ناقابل قبول ہے ، صحافی کے قتل کے مرتکب افراد کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت سندھ صوبے بھر میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے ،
0 تبصرے