پاکستان مستقبل کی عالمی طاقت ہو گا۔ہنگری کا وزیراعظم

پاکستان مستقبل کی عالمی طاقت ہو گا۔ہنگری کا وزیراعظم

پاکستان مستقبل کی عالمی طاقت ہو گا۔ہنگری کا وزیراعظم

یورپی ملک ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان مستقبل میں عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے رومانیہ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور عالمی نظام میں تبدیلی کا عمل ایشیا سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عالمی طاقت مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو جائے گی اور آئندہ چند دہائیوں میں ایشیا دنیا کا غالب مرکز ہو گا اور چین، بھارت، پاکستان اور انڈونیشیا بڑی عالمی طاقتیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی نظام کی تبدیلی مغرب کی توقعات کے برعکس ہوئی ہے، اب چین کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا، ایران اور بھارت کے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ ایک رکن، ترکی بھی روس کے ساتھ ہے، مسلم دنیا اب روس کو دشمن کے بجائے اتحادی سمجھتی ہے۔ یاد رہے کہ وکٹر اوربان مسلسل 14 سال تک ہنگری کے وزیراعظم رہے ہیں اور اپنی پارٹی کے سربراہ ہیں۔