سیہون شریف میں حلال احمر پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

آرگنائزر ارم ایاز نے موسمیاتی تبدیلی کے انسانی صحت اور معاشرت پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کیا

سیہون شریف میں حلال احمر پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

سیہون شریف؛ سیہون شریف میں حلال احمر پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں سندھ انوائرونمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، محکمہ صحت، تعلیم اور سوشل ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے عملداروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات اور اس کے اثرات پر بات کی گئی اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ آرگنائزر ارم ایاز نے موسمیاتی تبدیلی کے انسانی صحت اور معاشرت پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کیا، جبکہ نور احمد نے موسمیاتی پالیسیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔