کراچی کی عوام کو Kالیکٹرک کے عذاب سے نجات دلائی جائے؛ محمد یوسف
کراچی؛ امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے پاور ہاﺅس چورنگی نارتھ کراچی نے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں ناجائز اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام کو کے الیکٹرک کے عذاب سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہا کہ 13،14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز عائد کرکے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے محمد یوسف نے کہا کہ سازش کے تحت کے الیکٹرک کو کراچی کی عوام پر مسلط کردیا گیا ہے جو آئے دن فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو لوٹتی آرہی ہے جبکہ اب انتہائی مہنگی بجلی ہونے کے با وجود ناجائز ٹیکسز بھی بل کی مد میں غریب عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوئلے،ہوا اور پانی سے بجلی بنا کر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں بجلی بنانے کےلئے مہنگے ترین ذرائع استعمال ہو رہے ہیں محمد یوسف نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دے گی کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے نئی بجلی بنانے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جائیں تا کہ عوام اپنی قوت خرید کے مطابق فروخت کی جانے والی بجلی خرید سکیں اور انہیں کے الیکٹرک کے عذاب سے نجات حاصل ہو انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اس کے باوجود بھی بڑے بڑے ناجائز بل بھیج کرعوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے محمد یوسف نے کہا کہ جو چیز مہیا ہی نہیں کی جا رہی اس کے نام پر بڑے بڑے بل بھیجنا سراسر ظلم ہے کے الیکٹرک کی من مانیوں کی وجہ سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے جبکہ اکثر صنعتیں ،فیکٹریاں،کارخانے اور دیگر چھوٹے کاروبار مستقل طور پر بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو منظر عام پر لا کر قرار واقع سزا دی جائے تا کہ سالوں سے عوام پر مسلط کے الیکٹرک کا قلعہ قمہ ہو سکے اس احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد ،نائب امیر ضلع رضوان شاہ، اکبر قریشی ، نیو کراچی ٹاو ¿ن کی یو سیز چیئرمین امید علی قاضی،حنظلہ انور، علی ارشد ، عطا اللہ راجہ اورمحمد عمران نے بھی خطاب کیا مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
0 تبصرے