سندھ میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف میگا آپریشن کا اعلان

سندھ میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف میگا آپریشن کا اعلان

سندھ میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف میگا آپریشن کا اعلان

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف میگا آپریشن کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف میگا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی دکانوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، محکمہ ایکسائز 29 جون کو مقامی ہوٹل میں سونے اور چاندی کی نمبر پلیٹوں کی نیلامی کرے گا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی عدم توجہی کے باعث 8 ماہ سے ریڈ لائن منصوبے پر کام روک دیا گیا، ہم ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جلد ہی نئے روٹس شروع کر رہے ہیں، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے بعد اب نواب شاہ میں بھی بسیں چلائی جائیں گی۔