سابق ایم پی اے دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے دوبارہ کیس دائر کردیا
کراچی؛ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے درمیان تصفیہ کی کوشش ناکام، سابق ایم پی اےدعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے دوبارہ کیس دائر کردیا، دعا بھٹو نے اپنے دو سالہ بیٹے کامل حلیم عادل شیخ کی مینٹیننس کے لئے بھی درخواست دائر کردی
عدالت نے دعا بھٹو کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو نوٹیس جاری کردیئے، درخواست میں موقف اختيار کيا گيا کھ حلیم عادل شیخ مجھے خرچہ نہیں دے رہا، حلیم عادل شیخ کے ساتھ میں مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی،
دعا بھٹو موقف تھا کھ حلیم عادل میرے بیٹے کو بھی کسی قسم کا خرچہ ادا کرنے کے لئے تیار نہیں،
حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 8 سال قبل شادی کی تھی 2022 میں حلیم عادل سے شیخ سے خلع کے لئے دعا بھٹو نے ملیر کی عدالت سے رجوع کیا تھا، صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی
حلیم عادل شيخ کا کھنا ھے کھ مجھے عدالت سے نوٹیس نہیں ملا، نوٹیس ملنے کے بعد عدالت میں اپنا موقف دونگا،
0 تبصرے