شہید بھٹو نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو

شہید بھٹو نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو

شہید بھٹو نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم قائد عوام شہید بھٹو کی وراثت کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اپنے خواب کی تعبیر کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے وژن کو ثابت قدمی سے جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان کے دفاع کے لیے اہم خدمات ہیں جن میں جدید میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1998 میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اصرار کیا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میں اپنے سائنسدانوں اور ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ایٹمی پروگرام کے سائنسدان اور اس سے وابستہ دیگر لوگ ہمارے ہیرو ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کم سے کم ایٹمی ڈیٹرنس کی قومی پالیسی کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم اپنی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں اور محفوظ، پرامن اور جمہوری پاکستان کے لیے ثالثی کرتے ہیں