وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس
وزیراعظم کی ملک مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت
عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورت حال میں بہتری لائی جائے : وزیراعظم کی ہدایت
بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا : وزیراعظم
بجلی چوری کے خلاف مشن کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے : وزیراعظم
میں ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا : وزیراعظم
صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور معاونت کریں : وزیراعظم
قومی مفاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا یہ تقاضا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں : وزیراعظم
بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے : وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے اور اس حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایات
وزیراعظم کی بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرآئزیشن کے حوالے سے حکمت عملی جلد از جلد ترتیب دینے کی ہدایت
اجلاس کو بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر پاور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے متفقہ لائحہء عمل تیار کیا گیا ہے : بریفنگ
لائحہء عمل کے تحت خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ،نادہندگان سے بجلی کے بلوں وصولی اور لائین لاسز میں کمی لائی جائے گی : بریفنگ
بجلی کی لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں بجلی کی چوری اور لائین لاسز زیادہ ہیں اور بلوں کی ریکوری بہت کم ہے : بریفنگ
جنوبی -شمالی ٹرانسمشن لائن کی اپ گریڈیشن سے بجلی کے ترسیل نظام میں میں بہتری آئے گی : بریفنگ
بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر ٹاسک فورسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے : بریفنگ
ٹاسک فورسز کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا : بریفنگ
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، چئیر مین واپڈا، اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
0 تبصرے