2014کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے تیار ہوں، عمران خان
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 2014 کے دھرنے سے متعلق اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کردی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔
پی ٹی آئی بانی کا مزید کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ کے انتخابات سب فراڈ ہیں۔
0 تبصرے