چیف جسٹس نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی جی پی کے لیے مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا، پروٹوکول میں اب صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی تمام سگنلز پر رک گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ پائلٹ کو گاڑی کے آگے نہ بٹھایا جائے اور دوران سفر معمول کی ٹریفک برقرار رکھی جائے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس کے لیے 10 سے 12 پروٹوکول گاڑیاں مختص کی گئی تھیں۔
0 تبصرے