الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
پی ٹی آئی نے 3 مارچ کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے تھے۔
0 تبصرے