حکمران اتحاد کے چہرے ديکھ کر لگتا ہے فوتگی پر آئے ہیں: عمر ایوب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا انتخاب غیر قانونی ہے، شہباز شریف فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا لیکن اسے مسترد کر دیا گیا، شہباز شریف فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد کے چہرے اتر چکے ہیں، آپ کو ان کے چہروں پر خوف نظر آئے گا، انہیں چوری کا مینڈیٹ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے قائد عمران خان کو سیاسی قیدی بنا کر گرفتار کیا گیا ہے، 9 مئی کو ہمارے بے گناہ لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
0 تبصرے