اسلام آباد (ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے نے ملک میں ایک اور طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کر دی، کراچی میں سردی بڑھ گئی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 مارچ تک ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے بارانی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ حالیہ بارشوں کے بعد موسم غیر معمولی طور پر سرد ہوگیا ہے۔
کراچی میں آج صبح پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہری جنوری میں مارچ جیسا محسوس کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
0 تبصرے