مسلم لیگ ن کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 218 ارکان نے شرکت
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
جاتی امرا میں مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی اراکین سمیت آزاد اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ مخصوص نشستوں کے لیے نامزد کیے گئے اراکین بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 اراکین نے شرکت کی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے 137 کامیاب امیدوار، مخصوص نشستوں پر نامزد 58 خواتین اور مسلم لیگ (جی) میں شامل ہونے والے 22 سے زائد آزاد ارکان نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
0 تبصرے