پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ
پشاور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے پی میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔ جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
0 تبصرے