کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفشل انٹیلیجنس پر ورکشاپ کا انعقاد

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفشل انٹیلیجنس پر ورکشاپ کا انعقاد

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفشل انٹیلیجنس پر ورکشاپ کا انعقاد

کراچی: کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کی جانب سے کراچی پریس کلب میں سال 2024 کی پہلی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے خبروں کی تصدیق اور مکمل تحقیق کے ذریعے اپنے کام کو مزید آگے بڑھانا اور خبروں کو مختلف انداز سے پیش کرنا تھا۔ ورکشاپ میں سینئر صحافی اور MedTec کے سربراہ ارمان صابر اور میڈیا ٹرینر اور EdBox کے سربراہ ریحان حیدر نے ڈیجیٹل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کے جدید سافٹ وئیرز کے استعمال اور فوائد سے آگاہی فراہم کی۔ سیکرٹری سی آر اے ریحان چشتی نے ورکشاپ میں شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے نئی ٹیکنالوجی کے دور میں صحافیوں کو اپنی مہارتوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں شریک ممبرز و صحافیوں نے مقررین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو بے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر سی آراے کی منتخب شدہ باڈی کی جانب سے مقررین کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ پروگرام میں شریک شرکاء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے کہا کہ ورکشاپ میں فراہم کردہ معلومات ان کے لیے بہت مفید رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ ان کے لیے ایک تربیتی موقع تھی جس سے وہ اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ سی آر اے نے مستقبل قریب میں ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے موضوعات پر مزید ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔