مریم نواز شریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا
مریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا، مریم نوازشریف کی الیکشن مہم کے آغاز پر کارکنوں کی زبردست نعرہ بازی ، ماڈل ٹاﺅن نعروں سے گونج اٹھا
سینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نزیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کھ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے،
چھ سال سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا، عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے، 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آﺅں گی، ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے، میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں،
ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں، نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے، 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی، جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح نہیں دے سکتا، اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) کو 8 فروری کو ملک گیر فتح عطافرمائے،
0 تبصرے