لاھور؛ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت
لاھور؛ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت، شیری رحمان کا کھنا تھا کھ چند پیپلز پارٹی مخالف لوگوں نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے،
این سے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے، پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے، پنجاب پولیس کے ذمہ داران اور الیکشن کمیشن کو اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے،
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں، ان کے الیکشن آفس پر حملہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ لوگ ان کی پرجوش انتخابی مہم اور پنجاب میں پذیرائی سے پریشان ہیں، پیپلز پارٹی ملک بھر میں انتخابی مہم جاری رکھے گی، اس طرح کے ہتھکنڈے ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے،
0 تبصرے