پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی افتتاحی تقریب, چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف شريک
پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد, چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں موجود حاضرین کو مشق کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی سی اسپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیناہے
مشق میں پاک بحریہ کے تمام کامبیٹ ایسٹس کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، اسپیشل فورسز اور پاک میرینز بھی شامل ہوں گے مشق سی اسپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پاک آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے اہلکار اور اثاثے جوائنٹ آپریشنز میں حصہ لیں گے یہ مشق خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گی
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزارتوں بشمول دفاع، خارجہ، قانون اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے افسران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی
0 تبصرے