فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر فیض حمید کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ (ر) فیض حمید دھرنا کمیشن کے نوٹس پر پیش نہیں ہوئے، انہیں گزشتہ ہفتے مختصر نوٹس پر طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیشن قائم کیا تھا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت کئی حکام 3 رکنی کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
0 تبصرے