خواتین گھر میں شجر کاری کر کے ماحولیاتی تبدیلی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں یوسف عظیمی

خواتین گھر میں شجر کاری کر کے ماحولیاتی تبدیلی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں یوسف عظیمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سب دوست فاونڈیشن کی جانب سے چیئرمین علی محمد صدیقی نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سن رائز پبلک سیکنڈری سکول کی طالبات کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر سب دوست فاونڈیشن کے چیئرمین علی محمد صدیقی نے کہا کہ طالبات امور خانہ داری کے ساتھ کچن گارڈننگ کر کے صاف ستھرا ماحول فراہم کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر کراچی جیسے شہر میں کثیر تعداد میں پودے لگانے کی ضرورت ہے نئے پودے لگانے سے ماحول خوشگوار اور فضائی آلودگی(فوگ) میں واضح کمی آئے گی علی محمد صدیقی نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق1درخت 7ہزار افراد کو آکسیجن فراہم کرنے کا ذریعہ ہے موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی سے پوری دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر یوسف عظیمی نے کہا کہ خواتین گھر میں شجر کاری کر کے ماحولیاتی تبدیلی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تیزی سے موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ پوری دنیا ماحولیاتی آلود گی سے شدید متاثر ہور ہی ہے یوسف عظیمی نے کہا کہ موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی جانوں کے ساتھ جانوروں کے لئے شدید خطرہ بنی ہوئی ہے جس سے بچنے کےلئے ہر انسان کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے تا کہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے بچا جا سکے اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور والدین نے بچوں کو شجرکاری مہم چلانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا بھی کی.