پاکستانی جنگی طیاروں کی کامیابی کے بعد چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

پاکستانی جنگی طیاروں کی کامیابی کے بعد چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

پاکستانی فوج کے زیر استعمال جنگی طیارے جے ایف 17 اور جے 10 سی بنانے والی چینی طیارہ ساز کمپنی چینگ ڈو ائیر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی قیمت میں 18.18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ پاک فضائیہ کی جانب سے ان طیاروں کے ذریعے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد سامنے آیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے پاکستانی جنگی طیاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت 168 جے ایف 17 تھنڈر طیارے ہیں، جو چین کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیے گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے پاس 25 جے 10 سی طیارے بھی موجود ہیں، جنہیں 2021 میں رافیل طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب، بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی رافیل طیارے بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں کمی آئی ہے۔