کراچی: شہریوں کو نوکریوں کے جعلی آرڈرز کے ذریعے دھوکہ دینے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
کراچی: صدر تھانی کراچی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو نوکریوں کے جعلی آرڈر جاری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جناح اسپتال میں بطور سرکاری ملازم کام کرتا ہے، ملزم کی شناخت سلیم دل حسین ولد فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے مطابق وہ اور اس کے دیگر ساتھی بے روزگار شہریوں کو نوکریوں کے جعلی آرڈر دیتے تھے اور ان سے پیسے لیتے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے جعلی تقرری لیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
0 تبصرے