نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گنے کی کم از کم قیمت 425 اور گندم کی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کر دی
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اجلاس
* اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ، سیکریٹری خوراک عباس سومرو اور دیگر متعلقہ افسراں شریک
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ نے بریفنگ دی
* اجلاس میں گنے کی کم از کم قیمت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گنے کی کم از کم قیمت 425 روپے فی من مقرر کر دی
* کابینہ سے بذریعہ سرکیولیشن سمری منظور کروائی جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی چیف سیکریٹری کو ہدایت
* سندھ حکومت گندم کی کم قیمت 4000 روپے فی من پہلے ہی مقرر کر چکی ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر
0 تبصرے