سپریم کورٹ نے افغان باشندوں کی ملک سے بے دخلی کے خلاف اپیل واپس کر دی

سپریم کورٹ نے افغان باشندوں کی ملک سے بے دخلی کے خلاف اپیل واپس کر دی

سپریم کورٹ نے افغان باشندوں کی ملک سے بے دخلی کے خلاف اپیل واپس کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے افغان باشندوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے فرحت اللہ بابر کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کردی۔
سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے کہ آئینی درخواست میں مفاد عامہ کا کوئی اشارہ نہیں، یہ معاملہ انسانی حقوق کے زمرے میں نہیں آتا۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اس سے قبل کسی بھی متعلقہ فورم سے رابطہ نہیں کیا، درخواست دائر کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آئیں۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت قائم مقام وزیر اعظم اور قائم مقام وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔