29ارب کی کرپشن: حیدرآباد کا بڑا صنعتکار بڑی کرپشن کے الزام میں گرفتار
حیدرآباد؛ معروف تاجر اور صنعت کار اقبال زیڈ احمد کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
اقبال زیڈ احمد جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سمیت دیگر کمپنیوں کے مالک ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں اقبال زیڈ احمد کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔
اقبال زیڈ احمد کے خلاف قومی خزانے کو 29 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کر دیا گیا، ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔اقبال زیڈ احمد کی برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے بزنس ٹائیکون اقبال زیڈ احمد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے گرفتار کیا تھا۔
0 تبصرے