24سالہ گلوکارہ کی پراسرار موت نے مداحوں کو غمزدہ کردیا
سیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار لم نی ہی 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
گلوکار کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے اور ان کی ایجنسی یا خاندان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
نی ہی کی پراسرار موت نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا ہے اور اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔
گلوکارہ نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ پر ٹرین کے سفر کی ویڈیو کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
واضح رہے کہ نی ہی نے اپنے گلوکاری کیرئیر کا آغاز 2019 میں کیا تھا اور انہوں نے اپنے چار سالہ کیریئر میں 15 گانے ریکارڈ کروائے تھے۔
0 تبصرے