سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درميان معاھدے پر دستخط

پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ پروگرام کے درمیان نیشنل انوویشن ایوارڈ کے مختلف حصوں کی آگھی

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درميان معاھدے پر دستخط

ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ پروگرام کے درمیان نیشنل انوویشن ایوارڈ کے مختلف حصوں کی آگھی اور اس پر عمل کرنے کیلئے ایک معاھدے پر دستخط کئے گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے بزنس ایکیوبیشن سینٹر میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے بی آئی سی کے ڈئریکٹر ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سھتو اورہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ پروگرام کے پروجیکٹ ڈئریکٹر ڈاکٹر عبداللہ سومرو کے درمیاں ایک معاھدے پر دستخط کئے گئے، جس کا مقصد یونیورسٹی میں گریجوئیٹس کی جانب سے نئے آئیڈیاز اور پروجیکٹس پر عملدرآمد اور ان کی کامیابی میں ان کی معاونت کرنا ہے، مختصر تقریب کے دوران اس ضمن میں ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ اس معاھدے سے نیشنل انوویشن ایوارڈ کے ذریعے سندھ زرعی یونیورسٹی کے گریجوئیٹس کی کامیاب آئیڈٰیاز اور پروجیکٹس پر ان کی فنی اور مالی معاونت کی جائے گی، جس سے عملی زندگی میں وہ بطور کامیاب انٹرپرنیوئر ثابت ہونگے، پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ پروگرام کے پروجیکٹ ڈئریکٹر ڈاکٹر عبداللہ سومرو نے بتایا اس معاھدے اور پروجیکٹ کا مقصد نوجوانوں کو اس معاھدے سے فائدہ دینا ہے، اور اس کے حصوں کے بارے میں تفصیلی واقفیت دینا تھا، انہوں نے کہا یونیورسٹیاں ملک کے نوجوانوں کے لیے اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو کر نوجوانوں کی فنی و مالی معاونت ٘ شراکتدار بن رہی ہیں، تقریب میں ایچ ای سی کی ٹیم کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹرز شیزہ اعجاز اور سائرہ بھی موجود تھیں اور بی آئی سی ٹیم کی ڈاکٹر تحسین فاطمہ میانو اور دیگر موجود تھے۔