میانداد کو تھپڑ مارنے پر راشد لطیف کا صحافی کو ایک ارب روپے جرمانے کا نوٹس

راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر پی کے میر کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

میانداد کو تھپڑ مارنے پر راشد لطیف کا صحافی کو ایک ارب روپے جرمانے کا نوٹس

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر پی کے میر کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے راشد لطیف نے لکھا کہ میں نے جاوید میانداد کو کبھی تھپڑ نہیں مارا اور نہ ہی ان کے سامنے آواز بلند کی، جاوید میانداد نہ صرف لیجنڈ کرکٹر ہیں بلکہ پاکستان کا فخر بھی ہیں۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ میں نے ان کی کپتانی میں ڈیبیو کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ میں اپنے والد کی طرح جاوید میانداد کا احترام کرتا ہوں۔ راشد لطیف نے اپنے ٹویٹ میں لیگل نوٹس کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ پی جی میر کو ایک ارب روپے جرمانہ ادا کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی جے میر کو اپنے بیان پر 14 دن کے اندر معافی مانگنی چاہیے، اگر وہ معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی جے میر نے الزام لگایا تھا کہ 1993 میں راشد لطیف نے ڈریسنگ روم میں جاوید میانداد کو تھپڑ مارا تھا۔