عوام اب اگلے الیکشن میں محنت کش طبقے کے نمائندوں کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہو جائیں
حیدرآباد ( بيورو) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کی کوشش انتہائی شرمناک فعل ہے، سندھ اسے مسترد کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے نجی دورے سے واپسی کے بعد استقبال کے لیے کراچی ایئرپورٹ اور ٹول پلازہ جامشورو پر پہنچنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام اب اگلے الیکشن میں محنت کش طبقے کے نمائندوں کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہو جائیں تاکہ پیپلز پارٹی کی شکل میں سندھ پر مسلط جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں سے نجات حاصل کی جا سکے، جیسا کہ ہر فرد سندھ میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں۔
0 تبصرے