ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن اور ان کی ٹیم نے بریفنگ دی
کراچی: کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کا صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو کی قیادت میں صحافی کالونی ایل ڈی اے بلاک 68 ہاکس بے کا دورہ کیا، ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن اور ان کی ٹیم نے کراچی پریس کلب کے اراکین اور الاٹیز بلاک 68 کو ڈیمارکیشن اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر اراکین سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ ہم نے اپنے اراکین کے پلاٹس کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کروادیا ہے جو کافی عرصے سے مسائل کا شکار تھے، سندھ حکومت خصوصاً ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن کی کوششوں سے بنے والی حکومت سندھ کی کراچی پریس کلب پلاٹس کمیٹی اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے، صحافی کالونی بلاک 68 سے تجاویزات کا خاتمہ کروانے پرہم چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری انفارمیشن سندھ ندیم الرحمن ، ڈی سی کیماڑی جنید احمد اور ڈائریکٹر لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیہہ الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے کراچی پریس کلب سے بھرپور تعاون کیا اور تمام تر دبائو کو برداشت کرتے ہوئے بلاک 68 سے قبضے ختم کرائے اور ترقیاتی کاموں کے لئے بھی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیحکام سے بھی رابطے میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ایم ڈی اے میں پریس کلب کے اراکین کے پلاٹس کو جلد از جلد آباد کروایا جائے، ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی پریس کلب اور ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون سے بلاک 68 سے تجاویزات کا خاتمہ کیا ہے ہماری کوشش ہے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن جلد از جلد مکمل کرکے لے آٹ پلان جاری کریں اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں تاکہ صحافی بھائیوں کے گھر آباد ہونا شروع ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ میری ایل ڈی اے کی ٹیم نے بھی بہت محنت کی اور دن رات محنت کرکے بلاک 68 میں تجاویزات کے خاتمے اور اس کے بعد سروے کا کام مکمل کیا ہے، شبیہہ الحسن نے کہا کہ ہم کراچی پریس کلب کے تاریخی کردار اور خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم صحافی برادری کے پلاٹوں سے متعلق تمام مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ ہمارے لئے آج بہت خوشی کا دن ہے کہ ہمارے ممبرز کو کافی انتظار کے بعد اپنے پلاٹ پر قدم رکھنے اور اسے آباد کرنے کا موقع ملا یے، ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس کے بعد ایل ڈی اے حکام خصوصا ڈی جی شبیہہ الحسن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آغا نفیس صاحب کا کردار قابل تعریف ہے، ضلعی انتظامیہ اور سیکریٹری انفارمیشن ندیم الرحمن نے بھی کراچی پریس کلب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس مشکل کام کو یقینی بنایا ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ممبرز کی خدمت اور فلاح وبہبود کے لئے تن من دھن سے کوشاں ہیں اور ہماری اولین ترجیح اپنے ممبرز کے مفادات کا تعاون تحفظ کرنا ہے، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو نے کہا کہ ہم اپنے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہم پر مکمل اعتماد کیا اور ہمیں اس مشکل کام کو حل کرنے میں ہماری مدد کی، انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن کی جانب سے مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی ذوالفقار وہوچو ، سینئر ممبرز حنیف اکبر، جاوید قریشی ، نیاز کھوکھر، امجد ارشاد، ریاض ساگر، فدا عباسی، ملک افتاب، اطہر حسین ، لبنی خالد، قاضی سمیع، امتیاز علی، تنویر احمد اور ساحر بلوچ سمیت اراکین اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی
0 تبصرے