سٹی پریس کلب کوٹ غلام محمد کا افتتاح، سینئر صحافیوں کی شرکت

میرپورخاص سٹی پریس کلب کے مرکزی صدر وارث خاصخیلی نے سٹی پریس کلب کوٹ غلام محمد کا افتتاح کرديا

سٹی پریس کلب کوٹ غلام محمد کا افتتاح، سینئر صحافیوں کی شرکت

میرپورخاص(نمائندہ) سٹی پریس کلب کوٹ غلام محمد کا افتتاح کيا گيا میرپورخاص اور کوٹ غلام محمد کے سینئر صحافیوں کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب کوٽ غلام محمد کا افتتاح سٹی پریس کلب میرپورخاص کے مرکزی صدر وارث خاصخیلی نے ربن کاٹ کرکیا اور نیک خواہشات ظاھر کرتے ہوئے کہاکہ سٹی پریس کلب کوٹ غلام محمد کا بنیاد مظلوموں کی آواز ایوانوں تک پھچانے کے لیے رکھا ہے
اور میں امید کرتا ہوں کہ سٹی پریس کلب ھر مظلوم کی آواز اعلی' ایوانوں تک پہنچائیں گے اور میری خواھش ہے کے سٹی پریس کلب ھر ضلعی کی تحصیل میں کلے جس سے ھر مظلوم کو گھر بیٹھے انصاف ملے گا اور ھمارا ھر میمبر مظلوم کو اپنا بھائی سمجھ کر اپنا فرض ادا کریگا اور کوٹ غلام محمد سٹی پریس کلب کے بعد جلد ڈگری میں بھی سٹی پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جاۓ گا
مظلوموں کے لیئے ھر سٹی پریس کلب کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،
اس موقع پر مرکزی صدر نے عبدالستار خاصخیلی کو سرپرست اعلیٰ اور اعجاز شیخ کو چیف آرگنائزر , سھیل خاصخیلی کو آرگنائزر اور سینئر ایڈوکیٹ نبیلہ کو ایڈوائزر مقرر کرتے ہوئے آئے ہوئے مھمان اور میمبران کو مبارک باد دی ،
اس موقع پر سٹی پریس کلب میرپورخاص کے خزانچی یوسف منگریو ، انفارمیشن سیکریٹری عبد الغفار لغاری ، شوکت علی اور تاج محمد لاشاری سمیت کوٹ غلام محمد کے سینئر صحافی موجود تھے.