جناح یونیورسٹی براے خواتین میں فوذ ایکسپو کا کامیاب انعقاد

تعلیی اداروں میں ایسے ایونٹ خوشگوار ماحول کو جنم دیتے ہیں ۔ چانسلر وجہیہ الدین احمد

جناح یونیورسٹی براے خواتین میں فوذ ایکسپو کا کامیاب انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبا طالبات کے اعتماد میں مزید بہتری أتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جناح یونیورسٹی براے خواتین میں شعبہ فوڈ سایئنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ فوڈ ایکسپو کے موقع پر کیا۔ وائس چانسلر نعیم فاروقی۔ کنٹرولر ایگزامنیشن رضی الدین احمد۔ فنانس ڈایریکٹر سنی احمد بھی موجود تھے۔ چانسلر وجیہ الدین احمد کا مزید کہنا تھا کہ باشبہ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے جس سے خوشگوار ماحول نے جنم دیا۔ مجھے فخر ہے ہماری یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی معیار کے حوالے سے ملک بھر میں شہرت رکھتی ہے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ شعبہ فوڈ کی لیکچرار مس ثانیہ نے فوڈ اکسپو کو طالبات کے لئے کمپنیوں سے براہ راست رابطے کا ذریعہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ فوڈ میلے میں تیس سے زاہد کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگاے تھے جس سے طالبات بھر پور انداز میں لطف اندوز ہویئں۔