خانپور کے قریب کوٹ شاہو تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، فرار ہو گئے۔
شکارپور: شکارپور میں ڈاکوؤں کا تھانے پر حملہ، ایس ایچھ او، ان کے بیٹے اور 3 اہلکاروں کو اغوا کر لیا، خانپور کے قریب کوٹ شاہو تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانے سے اغوا ہونے والوں میں ایس ایچھ او محبوب بروہی، ان کا بیٹا محمد بروہی، اہلکار نسیم گوپانگ، جان محمد بکھرانی اور ایاز علی کنبھر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ڈاکو تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ بھی لے گئے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفی کورائی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنے کے بعد کچی کی طرف روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ شاہو کی حدود سے چند روز قبل پولیس کی کارروائی کے دوران 2 خطرناک مجرموں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
ڈاکوؤں کا مطالبہ تھا کہ ان کے دوستوں کو رہا کیا جائے لیکن پولیس نے دونوں گرفتار مجرموں کو رہا نہیں کیا ۔
0 تبصرے