صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 113 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق
بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 113 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق کے شہر ہمدانیہ میں شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے کہ ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے باعث لگی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
0 تبصرے