مختلف شہروں میں ایس یو پی، جسقم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے
سکرنڈواقعے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ایس یو پی، جسقم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
حیدرآباد، سن، جامشورو، نوشہروفیروز، قاضی احمد اور ديگر شھروں میں 5 افراد کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔
ميہر، بھان سید آباد، گيریلو، دوکری، تھل، نئوں کوٹ، وارہ، جروار، ٹھری ميرواھ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سکرنڈکے نواحی گاؤں ماڑی جلبانی میں 5 افراد کو بے گناہ قتل کیا گیا، واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
0 تبصرے