ژوب کے قریب دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 جوان شہید، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

ژوب کے قریب دہشت گردوں سے مقابلے میں  4 جوان شہید، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سمبازہ کے قریب افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شہید ہوئے۔