کراچی؛ قبو سب-ڈویزن کے کاشتکاروں کے ليئے خوشخبری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 48گھنٹوں میں پانی فراهمی کا حکم دے دیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو پانی مسئلے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرامجد جتوئی کی رپورٹ پیش

کراچی؛ قبو سب-ڈویزن کے کاشتکاروں کے ليئے  خوشخبری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 48گھنٹوں میں پانی فراهمی کا حکم دے دیا

کراچی؛ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر قبو سب-ڈویزن کے کاشتکاروں کو اگلے 48 گھنٹوں میں پانی دیا جائے گا نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو پانی مسئلے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرامجد جتوئی کی رپورٹ پیش سیف اللہ مگسی کینال کی قبو سب-ڈویزن کی ڈھوری مائینر اصل میں ربیع مائینر ہے ڈھوری مائینر کی آر ڈی 0 تا 30 تک ربیع کے موسم میں گندم کی کاشت کے لئے پانی چھوڑا جاتا ہے یہ خریف کی موسم ہے اس میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جاتا ہے بارشوں کے باعث ڈھوری مائینر میں پانی شیئر سے زیادہ دیا تو کاشتکاروں نے چاول کی کاشت کر دی ڈھوری مائینر پر آر ڈی صفر تا 30 تک چاول کی کاشت کی وجہ سے پانی کی کمی ہوئی ہے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر اب 48 گھنٹوں میں پانی جاری کر دینگے، سپرنٹنڈنٹ انجینئر کی یقین دہانی