بیلٹ پیپر پر تحریک انصاف کی عدم موجودگی پر احتجاج ہوا تو بھی انتخابات جائز ہوں گے، وزیراعظم

انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی مخصوص گروہ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی

بیلٹ پیپر پر تحریک انصاف کی عدم موجودگی پر احتجاج ہوا تو بھی انتخابات جائز ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر تحریک انصاف کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج ہوا بھی تو انتخابات جائز اور قانونی ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل مکمل طور پر صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا، انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی مخصوص گروہ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر تحریک انصاف کی عدم موجودگی پر احتجاج بھی ہوا تو انتخابات جائز اور قانونی ہوں گے، انتخابات کسی حد تک شفاف اور منصفانہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ خود امریکہ کے خلاف سازش کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے، بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا موقف اختیار کرتے ہیں۔