بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

خاور مانیکا کو سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق خاور مانیکا کو سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور مانیکا پر قبرستان میں غیر قانونی شادی ہال بنانے کا الزام ہے اور ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور اسے ایئرپورٹ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر لاہور کے اینٹی کرپشن حکام نے خاور مانیکا کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا۔